چشتیاں:- پاکستان تحریک انصاف نے چشتیاں سمیت ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں الیکشن کمپین شروع کر دی ہے۔
پی ٹی آئی 21 اگست کو راولپنڈی میں جلسہ کرے گی۔جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف 7 ستمبر کو بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جلسہ کرے گی جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں میں ضمنی الیکشن گیارہ ستمبر کو ہو گا۔پی پی 241 چشتیاں سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان ہیں۔
اس سے قبل آخری بار پی ٹی آئی نے 2018 میں چشتیاں میں جلسہ کیا تھا۔