کراچی: گراوٹ کے رجحان کے بعد پاکستان میں منگل کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5700 روپے اضافے سے 139,900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4887 روپے اضافے کے ساتھ 119,942 روپے ہو گئی۔
سونا 28 جولائی کو 162,500 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں، سپاٹ گولڈ قدرے کم ہو کر 1,775.6 ڈالر فی اونس ہو گیا کیونکہ مضبوط ڈالر نے بلین کی اپیل کو کم کر دیا اور سرمایہ کاروں نے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مستقبل کی شرح میں اضافے کے اشارے دیکھے۔