کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پیر کے روز پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ایف آئی آر خارج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ کو معطل کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے خلاف بجلی گھر تھانے میں ‘نفرت انگیز تقریر’ کی ایف آئی آر کو خارج کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکلا نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ایف آئی آر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اول نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایف آئی آر صوبائی دارالحکومت کے بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں نواں کلی کے رہائشی کی شکایت پر درج کی گئی۔