لاہور: پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نصاب میں ترجمہ قرآن کا نیا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ نویں اور گیارہویں جماعت کے لیے قرآن پاک کے ترجمہ کا پرچہ منعقد کرے گا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نئے مضمون کے ساتھ نصاب بھی تیار کرے گا۔
قرآن پاک کے ترجمہ کو بطور مضمون شامل کرنے سے میٹرک کے کل نمبر 1200 ہو جائیں گے۔
اس سے قبل پنجاب تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 اگست تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے این ایم نیوز کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال طلباء کو پوزیشنز کے بجائے گریڈز دیئے جائیں گے جبکہ تمام طلباء کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹس پر آن لائن جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:- گرمیوں کی چھٹیاں: تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ فیصلہ ہو گیا۔