اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے جنہوں نے اپنی انجری سے مقابلہ کر کے پاکستان کے لیے جیولن تھرو مقابلے میں تاریخی گولڈ میڈل جیتا۔
اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری پیغام میں وزیراعظم نے اسے حیرت انگیز خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
What an amazing news to wake up to early this morning! Arshad Nadeem has done Pakistan proud by winning the first gold medal in Commonwealth Games. His consistency, passion & hard work hold lessons for our youth. Congratulations Arshad on your brilliant achievement.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 8, 2022
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو انجری پر قابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ 90.18 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔
چوٹ کے اثرات سے نکل کر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے اور 90.18 میٹر دور نیزہ پھینک کر کھیل میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نیزہ پھینکنے کے ماہر کھلاڑی (جیولین تھرور) ارشد ندیم کو بہت مبارک!pic.twitter.com/QSRyp5tQmd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2022
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کرنے اور نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
General Qamar Javed Bajwa, COAS congratulates Arshad Nadeem for creating history with his exceptional performance in #CWG setting a new record. “Arshad Nadeem is pride of the nation and our national Hero” COAS pic.twitter.com/oh1BY5R59h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2022