اسلام آباد: نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 11.37 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جو کہ پاور یوٹیلیٹی کی مانگ سے 0.01 روپے کم ہے۔
یہ منظوری جون2022 کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے اور یہ اضافہ لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔
کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخوں میں 11.38 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کا جواز پیش کرتے ہوئے اس کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ FAC کے لحاظ سے ایک ماہ کے لیے تھا اور نیپرا کے قوانین کے مطابق تھا۔ پاور یوٹیلیٹی نے اس اضافے کے پیچھے مارچ سے جون 2022 تک بین الاقوامی منڈیوں میں فرنس آئل کی قیمتوں میں 42 فیصد اضافے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ مارچ سے جون تک آر ایل این جی کی قیمتوں میں بھی 50 کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے 4 جون کو کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 9 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا جب پاور یوٹیلیٹی کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔
یہ مطالبہ نیپرا میں مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔