کراچی: انسداد بدعنوانی کی عدالت (اے سی سی) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو جائیداد کی جعلی دستاویزات کیس میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں زمین کے لین دین سے متعلق کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز جامشورو کی انسداد بدعنوانی کی عدالت میں گئے تھے تاہم اے سی ای ٹیم نے انہیں احاطے کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
حلیم عادل شیخ کو بعد ازاں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے کراچی منتقل کیا اور ان کے خلاف اراضی کا مقدمہ درج کرایا۔ بدھ کو اے سی ای ٹیم نے انہیں کراچی کے عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا۔ اے سی ای نے ان کے خلاف ملیر اراضی کا مقدمہ درج کیا تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے خالص فاشزم قرار دیا۔
عمران خان نے کہا کہ “یہ خالص فاشزم ہے، جو زرداری-شریف مافیا کے ان لوگوں کو ختم کرنے کے طریقہ کار کی عکاسی کرتا ہے جنہیں وہ خرید نہیں سکتے،” عمران خان نے مزید کہا کہ ایسا رویہ کسی بھی جمہوریت میں قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:- پنجاب کے بعد پی ٹی آئی نے وفاق پر نظریں جما لیں پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیے–
یہ بھی پڑھیں:- آصف علی زرداری کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بلاول بھٹو کی تصدیق