نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ اور نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ سکینڈل سے متعلق کیسز میں آج طلب کر لیا ہے۔
نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ انہیں تمام ریاستی تحائف کا ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ کو توشہ خانہ سے مجموعی طور پر 108 تحائف موصول ہوئے۔ انہیں موصول ہونے والے تحائف اور ان کی رسیدیں بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی نیب کے تفتیش کاروں نے این سی اے اسکینڈل کیس میں طلب کیا ہے۔ انہیں القادر ٹرسٹ معاہدہ اور ڈونرز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کو پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔
سابق وزیراعظم نے 26 دسمبر 2019 کو القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا۔