اسلام آباد:- حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا ہے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اتوار کی صبح گیارہ بجے سے ہوگا