اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منگل کو ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ پرویز الٰہی پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی حکم دیا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان رات 11:30 بجے پرویز الٰہی سے حلف لیں۔ سپریم کورٹ نے ‘ٹرسٹی سی ایم’ حمزہ شہباز کی تمام تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن آج جاری کرنے کی بھی ہدایت کی اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر وزیراعلیٰ آفس خالی کرنے کا حکم دیا۔