اسلام آباد: موجودہ حکومت نے برآمدی صنعت کے لیے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
برآمدی شعبے کے لیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 530 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور 820 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
جنرل انڈسٹری کے لیے ریٹ 850 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر اب 1550 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ زیادہ تر سندھ میں لاگو ہوگا جہاں برآمدات اور عام صنعت کی موجودہ قیمت بالترتیب 820 روپے اور 853 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جو تقریباً 65 فیصد اور 82 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان رانا احسن افضل نے حالیہ اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبے کے لیے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب بھی برآمدی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت نے برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سبسڈی کے لیے 40 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:-پاکستان میں سونے نے اب تک کا نیا ریکارڈ بنادیا-
یہ بھی پڑھیں:- سپریم کورٹ 7:30 بجے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ سنائے گی-
یہ بھی پڑھیں:- حمزہ شہباز ایک اور ووٹ ہار گئے الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کر دیا-
یہ بھی پڑھیں:- عمران خان کی یاسین ملک پر تشدد کرنے پر بھارتی حکومت پر تنقید-