اسلام آباد: یوٹیلٹی سٹورز نے پاکستان بھر میں گھی کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو کمی کر دی، کے این ایم نیوز نے رپورٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کیٹیگری ون برانڈڈ گھی کے پیک کی فی کلو قیمت 520 روپے سے کم کر کے 512 روپے کر دی گئی ہے۔
اسی طرح گھی کے 5 کلو کے پیکٹ میں 45 روپے کی کمی ہوئی ہے جو اب 2580 روپے میں فروخت ہوگا۔ پہلے یہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2625 روپے میں دستیاب تھا۔
نوٹیفکیشن پاکستان کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2022-23 میں معاشرے کے غریب طبقے کو آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دالیں، چاول اور چینی کم قیمت پر فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے غریب طبقے کو اس وقت ریلیف کی اشد ضرورت ہے، حکومت اس حوالے سے تمام اقدامات اٹھائے گی۔
انہوں نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے نیٹ ورک کی توسیع کی بھی منظوری دی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کریں۔
بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ترقیاتی کاموں کی منظوری