چشتیاں:- پی پی 241 چشتیاں ضمنی الیکشن میں کے این ایم نیوز کی جانب سے پہلا عوامی سروے کیا گیا۔ سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ وہ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں میں ضمنی الیکشن گیارہ ستمبر کو ہوگا۔ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک مظفرخان ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری امان اللہ باجوہ ہیں۔
جو کہ حلقہ این اے 168 میں ن لیگ کے ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ کے بھائی ہیں۔
پی پی 241 چشتیاں کی سیٹ ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کی جعلی ڈگری کے باعث ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
آپ سروے کی ویڈیو کے این ایم نیوز کے یوٹیوب چینل یا فیس بک پیج پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔ دونوں کے لنک نیچے دیئے گئے ہیں۔
Facebook:https://fb.watch/f4h-8wyeFc/
YouTube:https://youtu.be/K9cOHzhMGNI