چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سینٹر و صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی کے ساتھ مسلم لیگ (ضیا الحق) کے راہنماؤں اعجاز الحق ،غلام مرتضیٰ ،کاشف ثناء کی ملاقات۔
ملاقات میں زیڈ لیگ کے امیدوار کاشف ثناء نے حلقہ پی پی 241 میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفرخان کی حمایت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف محمود کی جعلی ڈگری کے باعث ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پی پی 241 چشتیاں میں ضمنی الیکشن پر پولنگ 11 ستمبر کو ہو گی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان سمیت تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔
تمام امیدواروں نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔