اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کشمیری آزادی پسند رہنما یاسین ملک کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کے این ایم نیوز نے منگل کو رپورٹ کیا۔
اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پی ٹی آئی چیئرمین نے یاسین ملک کو بھوک ہڑتال پر مجبور کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کی مذمت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘فاشسٹ مودی حکومت کی تہاڑ جیل میں کشمیری رہنما پر مسلسل تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس نے انہیں بھوک ہڑتال پر مجبور کیا’۔
Strongly condemn fascist Modi govt's continuing torture of Kashmiri leader Yasin Malik in Tihar jail forcing him to go on hunger strike. His life is in extreme danger. I call on UNSG, UNHCHR & internatonal human rights orgs to take action against India & save Yasin Malik's life.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
سابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق پر بھی زور دیا کہ وہ بھارتی حکومت کے خلاف کارروائی کریں اور کشمیری رہنما کی جان بچائیں۔
مئی کے اوائل میں، ایک بھارتی عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جاری تحریک میں ان کے اہم کردار کی سزا دینے کے لیے من گھڑت مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بھارت کی بدنام زمانہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے خصوصی جج پراوین سنگھ نے 19 مئی کو یاسین ملک کو باضابطہ طور پر مجرم قرار دیا۔ حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔