یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی ویڈیو کو زوم ان کر سکیں گے۔
اس فیچر کا فی الحال یوٹیوب تجربہ کر رہا ہے، اور ابتدائی طور پر صرف پلیٹ فارم کے پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا ٹرائل یکم ستمبر تک چلے گا جس کے بعد صارفین کے فیڈ بیک کی بنیاد پر فیچر میں ترمیم کرکے اسے مزید بہتر انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔
پنچ ٹو زوم نامی ایک خصوصیت آپ کو پورٹریٹ یا فل سکرین منظر میں کسی ویڈیو کو زوم کرنے کی اجازت دے گی۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پریمیم سبسکرائبرز کو فون یا ویب سائٹ کے یوٹیوب سیٹنگ مینو میں جانا ہوگا۔
سیٹنگز میں ‘Try New Feature‘ سیکشن میں جا کر صارف اسے اپنی مرضی کے مطابق زوم کر سکے گا، اس فیچر سے ویڈیو کو 8x زوم کرنا ممکن ہو گا۔
کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فیچر عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔