ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ایشیا کپ کے فائنل شیڈول کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔
میگا ایونٹ میں 13 میچز ہوں گے جبکہ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حالات سے آگاہ ہیں اور ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں ہوا جس میں ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ کی طرف جاتے ہوئے مائنڈ سیٹ کو بدلنا ہوگا، ہالینڈ کی سیریز کے لیے چار پانچ روز بعد کیمپ شروع ہو رہا ہے، کوشش کریں گیں تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں:- انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں دورہ پاکستان کا اعلان