اسلام آباد: یکم اگست سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اسلام آباد کے صدر غفران الٰہی نے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کہا ہے کہ یکم اگست سے اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے سیکرٹری جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ تمام نجی سکول یکم اگست کو کھلیں گے۔
عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمبرج سسٹم سے منسلک ادارے شائع شدہ شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کی وزارت سکولز اینڈ ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید دو ہفتے توسیع کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا تھا۔
وزارت سکول ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپلز کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کی ہے اور والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو یکم اگست سے سکول بھیجیں تاکہ وقت پر سلیبس مکمل کیا جا سکے۔