کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کرایک لاکھ 59,600 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور سونے کی قیمت میں 5 ڈالر اضافے کے بعد 1767 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز قبل 8,500 روپے کا بلند ترین اضافہ ہوا تھا جب کہ گزشتہ روز
سونے کی فی تولہ قیمت 4,200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 57 روپے سستا ہوا تھا۔
انٹربینک ٹریڈز میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے سے کم ہوکر239 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔