لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب میں آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اسٹار نیشن جرسی کی نقاب کشائی کی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ’’اسٹار نیشن جرسی ہمارے کرکٹرز اور ہر میچ میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے والے پرجوش شائقین کے درمیان پائیدار بندھن کی گواہی دیتی ہے۔ یہ جرسی ہمارے بھرپور کرکٹ کے ورثے اور روشن مستقبل کو سمیٹتی ہے جس کا انتظار ہے۔‘‘
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 جمعرات، 5 اکتوبر کو شروع ہوگا جب 2019 کے فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، اس ایونٹ کا اختتام اتوار، 19 نومبر کو اسی مقام پر فائنل میں ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ دس مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا- حیدرآباد، احمد آباد، دھرم شالہ، دہلی، چنئی، لکھنؤ، پونے، بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ۔